نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں کرکٹرز پر پیسے کی بارش کرنے کا فیصلہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،کھلاڑیوں کے معاوضے تین گنا اضافہ کیاجائے گا۔نئے سسٹم میں 6 ٹیمیں ہوں گے ،جن میں کھلاڑیوں کے معاوضے تین گنا بڑھائے جائیں گے۔ریجنز کی تمام ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینا لازم ہوگا،ریجنز کی ایک ٹیم فرسٹ کلاس اور دوسری گریڈ ٹو کھیلے گی،پرفارمنس نہ دکھانے پر کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ زائد العمر یا بیروزگار ہونیوالے کھلاڑیوں کو مینجمنٹ یا کوچنگ میں نوکری دی جائے گی۔یاد رہے کہ پی سی بی کی ٹاسک فورس نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 صوبائی ٹیموں کے نئے سیٹ اپ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، ان میں پنجاب کی 2 جب کہ سندھ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان،آزاد کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہو گی،17 اپریل کو پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر رپورٹ پیش ہوگی، اتفاق رائے کی صورت میں اسے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجا جائیگا جس کے بعد رواں سیزن سے ہی اطلاق متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...