لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 17اپریل کو کوئٹہ میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بورڈ کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہو گا ،ترجمان پی سی بی کے مطابق اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔اجلاس میں بورڈ کی آڈٹ رپورٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس کی تجاویز پر غور کرنے کیساتھ ساتھ چیئرمین پی سی بی کے اختیارات میں کمی پی ایس ایل فور کی تفصیلات اور کرکٹ بورڈ کی جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائیگا ۔اجلاس میںنئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی منظور ی کے ساتھ ساتھ بورڈ کے آئین میں ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا ۔