کوئٹہ ہزارکنجی دھماکہ ازلی دشمنوں کی کارستانی ہے ،حامدموسوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ہزارکنجی کوئٹہ کی فروٹ منڈی میںدھماکہ ازلی دشمنوں کی کارستانی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس میں ملو ث محنت کشوں اورمزدوروںکے سفاک قاتل انسان کہلانے کے حقدارنہیں ، حکومت شہداء کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچائے ، لواحقین کے نقصانات کی تلافی کرے ،دہشت گردوںکے بارے میں گڈاوربیڈکی اصطلاح سے اجتناب کرکے انہیں عبرتناک کیفر کردا ر تک پہنچایاجائے ، مقتدراداروں مقننہ ، متنظمہ ، عدلیہ ، حکومت اوراپوزیشن پرلازم ہے کہ وہ ملکی سلامتی استحکام اوردفاع وطن کیلئے اختلافات کوبالائے طاق رکھکرسیسہ پلائی ہوئی دیواربن جائے ،پانچ درجن سے زائددہشتگردممنوعہ گروپوں کو حکمرانوں کی جانب سے تحفے، تحائف ، تمغے اورگلے میں پھولوں کے ہارڈالنالمحہ فکریہ ہے ؟ جب تک حکمران نیک نیتی اورخلوص سے کام لیتے ہوئے دہشتگردوں کوآہنی شکنجے میں نہیں جکڑیں گے اورنیشنل ایکشن پلان پربغیررورعایت عمل نہیں کریں گے اسوقت دہشت گردی کاخاتمہ ناممکن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی ہفتہ ولائے محمدآل محمدؐ کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے ہفتہ 7شعبان المعظم کو یوم ولادت شہزادہ حضرت قاسم ابن حسن ؑ کی مناسبت سے نوشہ کربلامنانے کااعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن