راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے مجسٹریٹ کالونی میں سکول کی چھٹی کے وقت بیٹی کو لینے کیلئے کھڑے شخص کو ڈولفن فورس نے دبوچ لیا اس کی مذاحمت اور خود کو بچانے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے سکول اور اس کے اطراف کے علاقے میں شدید سراسیمگی پھیل گئی ڈولفن نے اس سے کہا کہ وہ شناختی کارڈ دکھائے ورنہ تھانے جائے امجد نامی شہری نے کہا کہ میں نے شناختی کارڈ بھی دے دیا اس کے باوجود چار ہوائی فائر کردئے گئے ایس ایچ او ملک اللہ یار نے معاملہ رفع دفع کرانے کیلئے فریقین کو تھانے بلالیاجہاں بتایا گیا کہ معاملے کی انکوائری اے ایس پی وارث خان سرکل کل صبح کریں گے ۔