حنیف عباسی کی ضمانت پررہائی حق اورسچ کی فتح ہے،حاجی پرویزخان

Apr 13, 2019

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام قائدین اورارکان پارلیمنٹ دیانت دار،ایمانداراورقوم کی خدمت کرنے والے ہیں کیونکہ سیاسی مخالفین کی لاکھ کوششوںکے باوجود ابھی تک ہمارے قائدین میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف پرایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اسی طرح آج ہمارے بھائی محمدحنیف عباسی کی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت پررہائی حق اورسچ کی فتح ہے اس کے علاوہ انصاف کابول بالاہواہے اور ہماراعدلیہ پرپہلے دن سے اعتمادتھااورہمیں اپنی آزادعدلیہ سے انصاف ملنے کی قومی امیدتھی اوراب بھی توقع ہے کہ آئندہ بھی ہمیں عدلیہ سے انصاف ملتارہے گا وقت نے یہ ثابت کردیاہے حنیف عباسی کے خلاف کیس جھوٹاتھاان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جوانہیں حنیف عباسی کی رہائی پرمبارکباد دینے کے لئے آئے تھے حاجی پرویزخان نے کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنے حوصلے بلندرکھیں اپنے قائدین کے احکام پرعمل کرتے ہوئے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں اوراپنی عدلیہ پراپنااعتمادبحال رکھیں ان شاء اللہ بہت جلدہمارے سارے قائدین اورارکان پارلیمنٹ جن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قوم کے سامنے سرخروہوں گے اور ہمارے مخالفین کی کوششیں ناکامی سے دوچارہوں گی

مزیدخبریں