اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اعجاز عباسی نے کہا ہے کہ ایمینسٹی سکیم لانا ریاست کی ضرورت بن گئی ہے ،پیسہ ڈالر،رئیل ایسٹیٹ میں پھنس چکا ہے ،حکومت سکیم جلد از جلد لائے اور اس کا ریٹ کسی صورت میں بھی 2فرصد سے ذاید نہیں ہونا چاہئے ،اس ریٹ سے توقع ہے کہ 500ارب روپے جمع ہوں گے ریاست کا کام بھی چلے گا ور معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں ہو جائے گا،اعجاز عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سات سے دس فیصد ریٹ دے کر سکیم لائی گئی تو اس کا فائدہ نہیں ہو گا اوراس سے ملنے والا ریونیو کم ہو گا ،انہون نے کہا یہ یاد رکھنا چاہئے کہ لوگوں کا پیسہ ذیادہ یر رئیل ایسٹیٹ میں پھنسا ہوا ہے اور کیش موجود نہیں ہے ،ذیادہ ریٹ سے نقصان ہو گا ور لوگ اثاثے ظاہر نہیں کریں گے،،انہوںنے کہاکہ بجٹ سازی ہو رہی ہے اس میں تجارتی اور صنعتی حلقوں کی تجاویز کو وزن دینا چاہئے ،ملک کا ٹیرف اورٹیکس کا نظام اس طرح ترتیب دے دیا جائے کہ کم از کم تین سال کا نظام سب کے سامنے ہونا چاہئے اور اس میں کوئی ردوبدل اچانک نہ کیا جائے کہ کاروباری اس کو پیش نظر رکھ کر منصوبہ بندی کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ 70سال کے مسائل پر ایک دن میں قابو نہیں پایا جا سکتا ،ہمیں ایسے سیکٹر میں جہاں پیسہ پھنس گیا ہے ،وہاں سے نکالنے کے لئے موقع دینا پڑے گا ،انہوںنے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو سادہ بنائے بغیر کام نہیں چلنے والا ہے ،ٹیکس کے ریٹ کم کئے جائیں ،ایف بی آر کا شارٹ فال خطرناک حد تک جا چکا ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکس کے نظام کو سادہ کیا جائے اور سیلف ایسیسمنٹ کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کر دیا جائے ،آئندہ پانچ سال کے لئے کسی بھی سیکٹر میں نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوال نہ کیا جائے
ایمینسٹی سکیم کاریٹ2فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ،500ارب روپے جمع ہونگے
Apr 13, 2019