زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے، اثرور سوخ سے شواہد میں ٹیپمرنگ کرسکتے ہیں : نیب

اسلام آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ ) نیب نے جعلی بینک اکا ئو نٹس کیس میںسابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کروا دیا ، جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں، انھوں نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکانٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرقومی احتساب بیورو (نیب ) نے اپنا جواب جمع کروادیا، نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں، انھوں نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی۔نیب کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے دیگر ملزمان سے ملکر نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیا، دھوکا دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی اور اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بینک سے قرض لیا۔ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکانٹس کی تحقیقات کر رہا ہے، آصف زرداری کی پارک لین کمپنی میں ضمانت مسترد کی جائے۔نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری تعاون نہیں کر رہے۔ آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے سابق صدر اپنے اثر ورسوخ سے شواہد میں ٹیمپرنگ ہیں آصف زرداری پر عدالت کو گمراہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...