پشاور(این این آئی) خیبرپی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا ہے کرپشن کے جتنے عجوبے موجودہ حکومت میں سامنے آئے کسی بھی دور میں نہیں دیکھے، ابھی دکھائیں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، اسمبلی کو اب ہم چلنے نہیں دینگے ۔ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہا ایجوکیشن فائونڈیشن میں ہونے والی کرپشن پرپارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نہیں مان رہی،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے جتنے عجوبے اس حکومت میں سامنے آئے پہلے کھبی نہیں دیکھے،پی ٹی آئی پر کرپشن کی بات ہو تو عمران خان احتساب بھول جاتے ہیں، پی ٹی آئی تو اسمبلی کو گھاس بھی نہیں ڈالتی،اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ابھی ہم دیکھایں گے کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کی ہے۔