مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں: صدرڈاکٹر عارف علوی

صدرڈاکٹر عارف علوی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کے خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔وہ آج پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقدہ پاسنگ آئوٹ پریڈ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔صدر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اعلی تربیت یافتہ، جنگ آزمودہ اور مادروطن کو درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری ترقی سرحدوں پر حالیہ کشیدگی اس حقیقت کی شاید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پیشہ وارانہ تیاریوں اور منہ توڑ جواب نے نہ صرف دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا بلکہ ان سے مساویانہ بنیادوں پر خود مختاری اور باہمی احترام پر مبنی امن اور تعلقا ت کی ہماری مخلصانہ کوششوں بھی ظاہر ہوتی ہیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری او رباہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ،پاکستان نے اپنی قومی پالیسی کے تحت ہمیشہ امن کے فروغ کیلئے کوششیں کی ہیں اور کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن