شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ حکو مت کرونا پر بھی سیاست کر رہی ہے ٹائیگر فورس سیاسی فورس ہے جس کے ذریعے اپنی سیاسی مہم شروع کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔