کراچی (نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز سے سنگین خطرات پیدہ ہورہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے مل کر لڑا جائے جبکہ اس کے برعکس وفاقی حکومت ابھی تک سندھ کو مکمل تعاون فراہم کرنے سے قاصر رہی ہے جو کہ نہایت تشویش ناک امر ہے۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کو کورونا وائرس جیسی وبا سے تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اشیائ خوردونوش اور دیگر ضروری چیزوں کی فراہم یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں عوام کو سندھ
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز سے سنگین خطرات پیدہ ہورہے ہیں‘ شہلا رضا
Apr 13, 2020