اقوام متحدہ کا عالمی برادری پر کوروناوائرس پر قابوپانے میں انسانی حقوق کا خیال رکھنے پر زور

Apr 13, 2020 | 09:51

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ کوروناوائرس پر قابوپانے کی تمام ترکوششوں میں سب کے انسانی حقوق کاہرلحاظ سے خیال رکھاجائے۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ بحالی کی کوششوں میں عدم مساوات کے مسائل حل کئے جانے چاہئیں جن کے باعث بہت سارے لوگ سماجی ومعاشی مشکلات کاشکارہیں۔عالمی ادارے کے سربراہ نے کوروناوائرس کی وباء کے دوران شدیدخطرے سے دوچار خصوصی افراد کے تحفظ اور ان کی معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی پربھی زوردیا.
 

مزیدخبریں