عوام این95 ماسک کے غیرضروری استعمال سے گریزکریں:ڈاکٹرظفرمرزا

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے عوام کومشورہ دیاہے کہ وہ این95 ماسک کے غیرضروری استعمال سے گریزکریں اورکوروناوائرس کی وباء پرموثر طریقے سے قابوپانے کے لئے سماجی فاصلے اوردوسری احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں۔

اسلام آباد میں معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ این95 ماسک صرف صحت کی ٹیموں سے متعلق ہیں اور شہری طلب ورسد کی بڑھتی ہوئی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں یہ ماسک استعمال نہ کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا توقع ہے کہ آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں اہم فیصلوں کا اعلان وزیراعظم آج  قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے۔
 

ای پیپر دی نیشن