لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ خان کاکڑ کے مطابق سوسائٹی ہذا کی طرف سے سفید پوش غریب نادار مستحق کے لئے ایک ماہ کا راشن۔ 900خاندانوں میں یہ راشن سوسائٹی کے رضا کاروں نے مستحقین کے گھروں پر پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کرونا لاک ڈائون سے روزانہ کمانے والا مزدور طبقہ شدید متاثر ہوا ہے اور کاروبار بند ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ان کی امداد کے لئے یہ تقسیم مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج ثناء اللہ خان کا کڑ نے اس مشکل وقت میں کام کرنے پر ورکروں اور ڈونر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کی جانب سے کرونا لاک ڈائون کے سلسلے میں 900خاندانوں میں راشن کی تقسیم
Apr 13, 2020