کرونا کی صورتحال کے پیش نظرانسانیت کی بلاامتیاز خدمت کرنی چاہئے:پال بھٹی

لاہور( خصوصی نامہ نگار )آل پاکستان مینارٹیز الائینس کے چیئر مین ڈاکٹر پال بھٹی اور وائس چیئرپرسن نجمی سلیم نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ نے ہمیں ایثار اور قربانی کا سبق دیا ہے اور ہمیں اسی جذبے سے سر شار ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے خاص طور پر ان دنوں میں جب کرونا وائرس نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہمیں مکمل یکجہتی اور قربانی کے جذبے سے غریب اور مستحق لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن