لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور بزنسمین فرنٹ نے کرونا وبا اور اس کے مختلف بزنس سیکٹرز پر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریڈ اور انڈسٹری کے سو سے زائد سیکٹرز کے بارے میں بجٹ تجاویز مرکزی و صوبائی حکومت کو بھیجی جائیں گی۔ لاہور بزنسمین کے چیئرمین محمد امجد چودھری، سینئر وائس چیئرمین سردار عثمان غنی اور صدر راجہ حسن احتر نے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے پارٹی زمہ داران کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اپنے سیکٹرز کی مشاورت سے ایسی بجٹ تجاویز لیکر آئیں جس سے کروناوبا کے بعد کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے اور اس کے ساتھ کاروباری آسانیوں کو تقویت مل سکے۔
لاہور بزنسمین فرنٹ نے بجٹ تجاویز کی تیاری شروع کردی
Apr 13, 2020