لاہور (پ ر)کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے’’الائیٹ گلوبل‘‘ کی آگاہی مہم پاکستان میں شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت معاشرے میں رائے جامعہ کو ہموار کرنے والے بااثر ترین افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور دیگر پیغامات نشر کئے جائیں گے تا کہ لوگ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھ کر اپنی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں۔In Our Hands ہیش ٹیگ کی مہم کے پاکستان میں نفاذ کے لئے الائیٹ پاکستان ‘ نیشنل کمشن برائے انسانی ترقی اور پاکستان الائینس فار گرلز ایجوکیشن مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ چھ ہفتوں کی اس مہم میں کھیلوں ‘ شوبز‘ صحافت ‘ سیاست اور معاشرے کے دیگر شعبوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے والے بااثر ترین افراد کی طرف سے ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کئے جائیں گے۔