فیروزوالہ+شیخوپورہ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) قرنطینہ سینٹر کالا شاہ کاکو میں اچانک سانپ آگیا ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل نے سانپ کو دیکھ کر پکڑلیا تو سانپ نے اسے کاٹ دیا جیسے ہی قرنطینہ سینٹر کالا شاہ کاکو میں خوف وہراس پیدا ہوگیا بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو میں قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر میں اچانک سانپ آگیا جس کو دیکھتے ہی پولیس کانسٹیبل قیصر نے اسے پکڑ لیا تو سانپ اسکو کاٹ دیا جس کو فوری طور پر قریبی شاہدرہ ہسپتال لے جایا گیا جہاںاس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم سانپ اطلاع پر قرنطینہ سینٹر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔
قرنطینہ سینٹر کالا شاہ کاکو میں سانپ آگیا،لوگوں میں خوف وہراس
Apr 13, 2020