لاہور (پ ر) مسلمانان پاکستان کا رمضان کریم میں قرآن پاک کی تلاوت سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔ قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر قدرت اللہ اور ضیاء القرآن پبلی کیشنز کے سی ای او احمد سلمان پیر زادہ نے انکشاف کیا کہ مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے قرآن پاک کی اشاعت و ترسیل مکمل بند ہے۔ انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ قرآن پر نٹنگ انڈسٹری اور دکانوں کو تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ک ھولنے کا حکم دیا جائے تا کہ رما•ان کریم میں سعادت تلاوت قرآن کے ساتھ پرنٹنگ اور ترسیل سے وابسہ لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی چل سکے۔