متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک لیبر اور مزور طبقے کی واپسی میں تعاون سے انکار کررہے ہیں ان کےساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امارات کی وزارت انسانی وسائل کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ وزارت متعدد آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ امارات میں لیبر بھیجنے والے ممالک اگر اپنی لیبرکی واپسی میں تعاون نہیں کرتے تو ان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون محدود کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے غیرملکی ملازم کام کی مدت مکمل ہونے یا پیشگی تعطیل پر واپس اپنے ملکوں میں جانا چاہتے ہیں مگر بعض ممالک اپنے شہریوں کو لینے سے انکار کررہے ہیں۔وزارت انسانی وسائل کے عہدیدار نے کہا کہ حکومت لیبر کی واپسی میں عدم تعاون کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو محدود کرنے پر غور کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا تھا کہ ہمارے سامنے کئی آپشن ہیں۔ تعاون نہ کرنے والے ممالک سے مزید لیبر منگوانے پرپابندی کے علاوہ کوٹہ سسٹم بھی رائج کیا جا سکتا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ امارات میں لیبر بھیجنے والے ممالک کو کرونا کے بحران میں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔
لیبر کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں سے تعلقات پرنظر ثانی کریں گے: امارات
Apr 13, 2020 | 10:36