کرونا:جاپان بھر کے مصروف کاروباری علاقوں میں سناٹا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کے بعد پہلے اختتامِ ہفتہ پر ملک بھر کے شہروں کے مصروف کاروباری علاقوں میں ہفتے کے روز سناٹا چھایا رہا۔ٹوکیو کے ہاراجْوکْو ضلعے کی تاکیشیتا سٹریٹ میں چند ہی لوگ نظر آئے۔ عام طور پر یہ سٹریٹ نوجوانوں سے کھچا کھچ بھری رہتی ہے۔ملبوسات کی متعدد دوکانیں اور ورائٹی سٹورز بند رہے اور ان کے باہر نوٹس چسپاں تھے کہ وہ عارضی طور پر بند ہیں جبکہ کھانے پینے کی چند دکانیں اور ادویات کے سٹورز کھلے تھے تاہم ان کے کاروباری اوقات کار میں کمی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن