کرونا شدید متاثرہ ایران میں کاروباری، پیداوری سرگرمیوں کی مشروط بحالی کی اجازت

تہران(اے پی پی) ایران نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈائون کے شکار بعض پیداواری اور کاروباری اداروں نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنی روز مرہ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ملنے پر فعال ہونا شروع کردیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں اچانک کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے باعث لاک ڈائون کے دوران پیداواری و کاروباری سرگرمیاں بند کردی گئی تھیں تاہم صورتحال بہتر ہونے پر صدر حسن روحانی نے انھیں دوبارہ شروع کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے والے اداروں کو اپنے ملازمین اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انسداد کورونا اقدامات بھی یقینی بنانے ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ ’’ عقل مندانہ سماجی دوری منصوبہ ‘‘کے تحت ملک کے اکثر علاقوں میں واقع کم خطرات کے حامل کارخانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی اجازت دی گئی ہے تاہم دارالحکومت تہران میں ابھی پابندی برقرار ہے، تہران میں پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کی اجازت 18 اپریل سے ملنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔ یاد رہے کہ بعض اراکین پارلیمنٹ نے ملک میں ابھی لاک ڈائون کی صورتحال جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا تاہم صدر حسن روحانی نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن