معالجین ،طبی عملے کیلئے ہدایت نامہ تیار،ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں آویزاں

Apr 13, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں اہم سنگ میل آیا گیا ہے ۔کورونا کے خلاف ہروال دستہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، طبی عملہ کی حفاظت کیلئے اہم قدم موذوں وقت اور صورتحال میں درست حفاظتی لباس کا استعمال تیار کر لیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے معالجین، طبی عملے کیلئے ہدایت نامہ تیار کیا ہے ۔ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں ہدایت نامہ آویزاں کر دیا ہے، سینٹرہسپتالوں کی آئسولیشن، کورونا وارڈز، آئی سی یوز، لیبارٹریز میں بھی ہدایت نامہ آویزاں، کمانڈ سینٹرڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کیلئے حفاظتی لباس کی مکمل معلومات فراہمی یقینی بنائی گئی، لیبارٹری ٹیکنیشنز، طبی عملے کیلئے بھی ہدایات باہم موجود ہیں،اس حوالے سے ڈاکٹر عبیرہ چوھدری نے کہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیورز، مریضوں کیلئے بھی مخصوص لباس کی ہدایات دی گئیں، انفرادی حفاظتی لباس بارے مفید معلومات ترتیب دینا غیر معمولی کام ہے، کونسا انفرادی حفاظتی لباس، کب، کہاں اور کیوں ضروری ہے، یہ سب بتایا گیا ہے،ہدایت نامے سے انفرادی اور اجتماعی تحفظ میں کلیدی رہنمائی، مدد ملی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکسنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہدایت نامہ فراہم کر کے انتہائی مفید کام کیا۔

مزیدخبریں