نوشہرو فیروز(صباح نیوز)نوشہروفیروز میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے دریاخان مری میں 18 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر ملزم نعیم وڑائچ نے فائرنگ کر کے اپنی دو بھائیوں عبدالرزاق اور نجیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔مقتولین اپنی زمین کسی کو فروخت کرنا چاہتا تھے اور ملزم یہ زمین خود لینا چاہتا تھا جبکہ بھائیوں کے انکار پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا ۔