قصوری خاندان کا کرونا وائرس بحران میں 60ملین عطیے کا اعلان

لاہور (پ ر) قصوری خاندان اور محمود علی قصوری ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے ملک کو درپیش کرونا وائرس (Covid-19) بحران میں 60ملین(6کروڑ) روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس مد میں 40ملین روپے قصوری خاندان کی جانب سے دیئے گئے جس سے کرونا سے متاثرہ مستحق افراد کی امداد کی جائیگی اور مزید 20ملین روپے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے۔ 40ملین (4کروڑ) روپے کا فنڈ مستحقین تک خاص طور پر دیہاڑی دار طبقے تک ضروری کھانے پینے کی اشیائ’’راشن پیکس‘‘ کی صورت میں پہنچایا جائے گا۔ ان راشن پیکس میں موجود کھانے پینے کی اشیاء سے بشمول 5افرد کا گھر انہ ایک ماہ تک پانے کھانے پینے کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ یہ سرگرمی کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد اور قصور میں 13اپریل 2020ء سے شروع کی جائے گی۔ محمود علی قصوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میاں خورشید محمود قصوری اور شریک چیئرمین ناصر قصوری نے کہا کہ 1994ء سے ‘ ٹرسٹ‘ بغیر کسی تشہیر کے پسماندہ لوگوں لوگوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے مختلف منصوبوں پر نہایت محتاط طریقے سے کام کر رہا ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کی مدد کرنے کیلئے ہم ’’ہر قدم پاکستان کے ساتھ‘‘ کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ وزیراعظم فنڈ میں جمع کروائی گئی ہماری یہ رقم‘ حکومت کی اس وبا کے خلاف کی جانے والی لڑائی میں اپنا چھوٹا سا حصہ ڈالے گی۔ محمود علی قصوری ویلفیئر ٹرسٹ‘ نہایت باوقار اخوت آرگنائزیشن کے ساتھ اپنی شراکت داری ہونے پر انتہائی خوش ی محسوس کر رہا ہے۔ اور ہم لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں ان کے وسیع ترین نیٹ ورک کو استعمال کر کے اس بات کو یقینی بنائیںگے کہ راشن صرف مستحق اور ضرورت مند گھرانوں تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن