اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ٹڈی دل کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر وسیم الحسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مربوط اور منظم انداز میں ایک جامع منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے،سندھ کے وزیر زراعت کی طرف سے وفاق کے سند ھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کا سپرے نہ کر نے بارے بیان درست نہیں، پاک فوج اور این ڈی ایم اے بھی اس حوالے سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں،چین ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹیکنیکل تعاون کے ساتھ ساتھ افرادی قوت بھی فراہم کر رہا ہے۔’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ٹڈی دل کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر وسیم الحسن نے بتایا کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مربوط اور منظم انداز میں ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) بھی شامل ہیں ،ابھی ٹڈی دل کا خطرہ بلوچستان میں ہے جہاں پر سروے جاری ہے اور جہاں اس کی نشاندہی کی جاتی ہے فوری طور پر وہاں پر ہماری ٹیمیں پہنچ کر سپرے کرتی ہیں جہاں پر فضائی سپرے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں جہاز کے زریعے سپرے کیا جا تا ہے ،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سمیر تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں،ڈاکٹر وسیم
Apr 13, 2020