اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے بتایا کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے،منصوبے کی تعمیر رواں سال کیاواخر میں شروع ہو جائے گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک کا تمام مشرقی روٹ موٹر وے مکمل ہوگا جبکہ پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ سفر کا وقت آدھا رہ جائے گا۔
سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور
Apr 13, 2020