اسلام آباد( وقائع نگار)نجی تعلیمی اداروں نے 20 فیصد فیس معافی کے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،آج سماعت کی جائیگی۔ ہرائیویٹ سکولز کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی نظامت تعلیمات اور پیرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ حکومت نے ہمارے مسائل کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کیا، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے آٹھ اپریل کو مراسلہ جاری کیا،جس میں اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا ہدایت نامہ جاری کیا اور فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنے کی ہدایت کی ہے،پیرا نے فیصلہ سے قبل اسٹیک ہولڈرز نجی تعلیمی اداروں کو نہیں سنا، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اپریل،مئی کی 20 فیصد فیس معافی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ادھر اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس عامرفاروق نجی سکولوں کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔
نجی تعلیمی اداروں نے 20 فیصد فیس معافی کا حکومتی فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،سماعت آج ہو گی
Apr 13, 2020