دنیا کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں مصروف ہے:علی امین خان

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس جیسی وبا کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے اور جنوبی ایشیا ء میں بھارت امن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پورے خطے میں امن کو تار تار کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت بے دریغ جاری ہے اور بھارت اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے ۔

،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت در حقیقت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے آئے دن انتہائی اقدامات اٹھا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل قوانین کا اطلاق کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چائیے،وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پچھلے ستر سالوں سے بھارتی مظالم اورسازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی بھارت کے ایسے مزموم مقاصد کو خاک میں ملاتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ آج کا کشمیر ی نوجوان اپنے آباو اجداد کی طرح اپنے حق خودارادیت کیلئے پر عزم ہے اور بھارت کشمیریوں سے جزبہ حریت کو کسی صورت میں ختم نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے آزاد کشمیر کے رہاشی بھارتی جارحیت کا بڑے پر عزم انداز سے مقابلہ کر رہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیںسلام پیش کر تی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...