برطانوی وزیراعظم ہسپتال سے فارغ،کوروناوائرس سے زندگی بچانے پرعملے کاشکریہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے، جنہیں ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے ،کوروناوائرس سے ان کی زندگی بچانے پرعملے کاشکریہ اداکیاہے۔پچپن سالہ بورس جانسن کو گزشتہ ہفتے لندن میں سینٹ تھامس ہسپتال لے جایاگیاتھا اور انہیں اگلے روزانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیاگیاتھا۔برطانیہ میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداددس ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن