سعودی عرب :چالیس ہزار افراد آئسولیشن میں

 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قرنطینہ اور گھر میں الگ تھلگ کیے جانے والے افراد کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو ریاض میں پریس بریفنگ میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ اگر کورونا وائرس سے متعلق اگر کسی کے ذہن میں طبی استفسار ہو تو 937 پر رابطہ کرکے جواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا کے بچاو¿ کی تدابیر سے لاپروائی نہ برتیں، اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ یقین رکھیں کہ کورونا وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں، سب لوگ حفاظتی تدابیر کی مکمل پابندی کریں۔

ای پیپر دی نیشن