جاپانی حکومت نے لوگوں کی نقل و حرکت کی تفصیلات انٹرنیٹ پر ڈالنا شروع کر دیں

 حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں لوگوں کے موبائل فونز سے انکے محل وقوع سے متعلق ملنے والی تفصیلات کی بنیاد پر انکی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ پر ڈالنا شروع کر دی ہیں۔یہ اقدام، سماجی رابطے کو کم سے کم 70 فیصد اور ترجیحی طور پر 80 فیصد تک کم کرنے کے حکومتی ہدف کو حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔کابینہ سیکریٹیریٹ کی ویب سائیٹ پر ڈالی گئی تفصیلات، ان سات پریفیکچروں کے مرکزی اضلاع میں لوگوں کی نقل و حرکت کو ظاہر کرتی ہیں جہاں گزشتہ منگل کو ایک ماہ طویل ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔ان علاقوں میں ٹوکیو کے شیبویا، شیمباشی، شِن جوکو، شیناگاوا اور روپّونگی جیسے مرکزی مصروف علاقے شامل ہیں۔ویب سائیٹ پر یہ بھی دکھایا جاتا ہے کہ نقل و حرکت میں ایک روز پیشتر اور ہنگامی حالت کے اعلان سے ایک روز پہلے کے مقابلے میں کتنے فیصد کمی بیشی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...