اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Apr 13, 2020 | 13:10

ویب ڈیسک
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس320033 پر تھا اور پہلے30 منٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبار نہ ہونے کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کارباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں609 پوائنٹس کی کمی آ چکی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب صرف32,033.21 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,837,794,730 پاکستانی روپے رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ سے اسٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہے اور انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں