عُمان میں کرونا کے 128 نئے کیس،کویت میں مزید 8 مریض شفایاب

Apr 13, 2020 | 15:11

ویب ڈیسک

سلطنت عُمان میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 128 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔

پیر کے روز جاری بیان میں عمان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 727 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں چار افراد فوت ہو چکے ہیں جب کہ 124 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کویت کے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے پیر کی صبح بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ مزید 8 افراد صحت یاب ہو گئے۔ اس طرح کویت میں اب تک اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 150 ہو چکی ہے۔

شیخ باسل کے مطابق لیبارٹری اور ریڈیولوجیکل ٹیسٹس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ آٹھ افراد میں اب کرونا وائرس کے اثرات موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو روز کے اندر ان افراد کو ہسپتال سے رخصت کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 1234 ہے۔ تقریبا 11 افراد زیر علاج ہیں جن میں 29 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ کویت میں کرونا وائرس سے اب تک صرف ایک موت واقع ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں