شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔عثمان بزدار نے ددنیال سیکٹر پر 2 سالہ بچے محمد حسیب کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے یکسو ہے، متعصب مودی سرکار خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے،شہری ی آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔

ای پیپر دی نیشن