چین نے فری وے ٹریفک کومحفوظ بنانے کیلئے مہم شروع کردی

وزارت پبلک سیکیورٹی(ایم پی ایس)نے پورے چین کی شاہراہوں پر اچانک بڑھ جانے والے ٹریفک کے خطرات پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں مہم شروع کر دی ایم پی ایس کی ٹریفک انتظامیہ کے بیورو کا کہنا ہے کہ چین میں نوول کروناوائرس کی وبا کی روک تھام اور قابو پانے کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، معاشی و سماجی نظم و ضبط میں اضافہ ہو رہا ہے اور شاہراہوں پر تمام گاڑیوں کیلئے بلارکاوٹ راستے میسر ہیں جس کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک میں تیزی سے اضافہ 100روزہ مہم کا ہدف حد سے زیادہ مسافر بٹھانے، زیادہ رفتار، تھکا دینے والی ڈرائیونگ، ہنگامی لین کے غیر قانونی استعمال سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔بیورو نے سیٹ بیلٹ باندھنے،فری وے پر گاڑی چلانے کے دوران مناسب فاصلہ رکھنے پر بھی زور دیاہے اور خاص طور پر ڈرائیورزکو تھکا دینے والے اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر خبردار کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن