بھارت اکیس روز سے جاری ملک گیر لاک ڈاون سے معیشت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر بدھ کے بعد بعض پیداواری یونٹس دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امکان ہے کہ بھارتی حکومت اس لاک ڈاون کو اس مہینے کے آخر تک توسیع دے گی کیونکہ ملک میں آج کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادبڑھ کر نوہزار ایک سو باون جبکہ ہلاکتیں تین سو آٹھ ہوگئی ہیں۔