جنوبی کوریا 6 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کل امریکہ بھیجے گا

Apr 13, 2020 | 16:35

ویب ڈیسک

جنوبی کوریا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر 6 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس آج امریکہ بھیجے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 مارچ کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے پر تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کٹس بھیجنے کی درخواست کی تھی جو امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے کارگو بحری جہاز کے زریعے منگل کو امریکہ روانہ کی جائیں گی جس کی امریکہ رقم کی ادائیگی کرے گا جبکہ مستقبل قریب میں امریکہ کو ڈیڑھ لاکھ اضافی کٹس برآمد اور فروخت کی جائیں گی۔

مزیدخبریں