اچھی صحت کے لیے پروٹین بھی بہت ضروری ہیں:ماہرین

انسان کو زندہ رہنے کے لیے جس طرح پانی کی ضرورت ہوتی ہے اِسی طرح انسان کی اچھی صحت کے لیے پروٹین بھی بہت ضروری ہیں، پروٹین ناصرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹینز سے بھرپور غذائیں ہماری روزمرہ کے کاموں کے دوران تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔پروٹین ہمارے جسم کے سب سے اہم میکرونٹریٹینٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ایک موثر طریقے سے کام کرتے ہیں اِسی لیے پروٹینز ہمارے جسم کے ہر ایک حصے کے لیے بہت ضروری ہیں، مثال کے طور پر ہمارے ناخن اور بالوں کی نشونما کے لیے بھی پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے۔اِس کے علاوہ پروٹین ہماری جلد، خون، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بھی بہت اہم ہیں اِس لیے ہمارے جسم کو وافر مقدار میں پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹینز کا بنیادی کام ہمارے جسم کی مرمت کرنا اور ہمارے جسم کی نشونما ہے، یہ ہمارے جسم میں ہارمونز، انزائمز وغیرہ پیدا کرتے ہیں جس سے ہمارے جسم کو توانائی ملتی ہے، ہم بیماریوں سے صحتیاب ہوتے ہیں، ہمارے جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کرتے ہیں اور ہمارا آئی کیو لیول بھی بڑھاتے ہیں۔ اِس لیے پروٹین کو اپنی روز مرہ کی غذا میں لازمی شامل کریں۔پروٹین آپ کا وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں پروٹین سے بھرپور غذائیں لینے سے آپ کو زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی اور اِس سے آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کی مقدار کو کم بھی کیا جاسکتا ہے۔
پروٹین آپ کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے جب آپ ورزش کرتے ہیں یا کوئی وزن اُٹھاتے ہیں تو جسم میں پروٹین کی کمی کی وجہ سے آپ کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے لیکن اگر آپ روزانہ پروٹین کا استعمال کریں گے تو اِس سے آپ کے پٹھوں مضبوط ہوجائیں گے۔پروٹین آپ کے جسم میں ہونے والے انفیکشن سے لڑتے ہیں۔آپ کے ہیموگلوبن میں موجود پروٹین آپ کی غذائی اجزاء کو جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔پروٹین آپ کے ناخن، جلد اور بالوں کی بہتر نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اِن تمام فوائد کو جاننے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پروٹین ہمارے جسم کے لیے کتنے ضروری ہیں.ہمارے جسم کو جسمانی وزن کے حساب سے کم از کم ایک گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے یہ کم یا زیادہ ہوتے رہتے ہیں.اچھی صحت کے لیے ضروری ہے آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں انڈے، دودھ، بادام، مچھلی، گوشت ، دالیں اور سبزی جیسی غدائیوں کا استعمال کریں کیونکہ اِن میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن