لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے13افسروں کو ترقی دے دی گئی ہے۔عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کاشف عمران ،بسمہ آصف، رضوان شوکت ، غلام عباس اور سید حبان محمد سبحانی کو مستقل بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔اس کے علاوہ جن آٹھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں ذوہیب احمد ملک ، فرخ شہزاد ظہیر،رضا حسن رانا ، عثمان احمد ، شاہد علی خان، فیصل انجم ،اعظم حسین اور چودھری سہیل احمد شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے محمد نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
ایل ڈی اے کے13افسروں کو ترقی دیدی گئی
Apr 13, 2021