پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد انجام کو پہنچ چکا :اعجازاحمدچوہدری 

 لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے سابق ایم پی اے و صدر پی ٹی آئی تحصیل پسرور چوہدری منور گل، پارٹی رہنماء ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ سمیت دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا مقابلہ ملک کے کرپٹ ترین ٹولے سے ہے، 19 فروری کو ڈسکہ میں پی ٹی آئی جیتی تھی اور 10 اپریل کو ڈسکہ میں الیکشن کمشن جیت گیا،پارٹی تنظیم اور کارکنوں نے بہترین الیکشن لڑا ہے، ڈسکہ میں پی ٹی آئی کو 2018 کے مقابلے میں 37 فیصد زائد ووٹ پڑے ہیں، پی ٹی آئی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا حلقے میں ن لیگ قیادت نے پیسے دے کر ووٹ خریدے مگر افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کیے رکھیں، پی ٹی آئی امیداور علی اسجد ملہی نے آر او کو درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، پنجاب حکومت نے صاف شفاف الیکشن کرایا، سابق دورمیں ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جاتا رہا ہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی دو پیسے کا ترقیاتی کام ثابت کر دے ۔

ای پیپر دی نیشن