تنخواہوں میں اضافہ پرواپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کا پیپکو اور وزیر توانائیسے اظہار تشکر

Apr 13, 2021

لاہور (پ ر) محکمہ بجلی کے پے سکیل نمبر 1 سے پے سکیل نمبر 19 کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافاہ کے احکامات پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی انتظامیہ نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور وفاقی وزیر برائے توانائی اور وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان سے باہمی اجلاس کے نتیجہ میں آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد اور یونین کے دیگر نمائندگان بمعہ عبداللطیف نظامانی (سندھ) حاجی محمد رمضان اچکزئی (بلوچستان) حاجی اقبال خان (خیبر پی کے) اسامہ طارق‘ نوشیر خان اور رانا عبدالشکور نے بیان کے ذریعے پیپکو انتظامیہ اور وفاقی وزیر برائے توانائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کارکن قومی ادارہ محکمہ بجلی کی تعمیرو ترقی اور صارفین کو بہتر خدمات مہیا کرنے میں کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے۔

مزیدخبریں