مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی مسجد کی بے حرمتی قابل مذمت ہے:ملک امانت 

 لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی مسجد کی بے حرمتی اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، مسلمانوں کا قاتل نریندر مودی ہوش کے ناخن لے، مقبوضہ وادی میں لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام سے بھارت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، کشمیریوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز کو کسی صورت بھی دبا نہیں سکی، انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی اس صدی کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اس کے ہاتھوں بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں‘کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مزموم سازش کی جا رہی ہے جس کے خلاف اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو شر مناک خاموشی ختم کر کے آواز بلند کر نا ہوگا ورنہ یہ بھی دہشت گرد مودی کے سہولت کار ہی تصور کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن