کرم پور ( نامہ نگار ) کرم پور سمیت ضلع وہای میں اینا انفراسٹریکچر بہتر نہ کرنے کے باعث مختلف سیلو لر کمپنیوں کے سگنلز ڈراپ ہونا معمول ۔صارفین کی تعداد روز برروز اضافہ ہو رہا ہے ۔لیکن سیولر کمپنیاں اپنا انفراسٹریکچر صارفین کی تعداد کے مطابق ڈویلپ نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات سگنلز ڈراپ رہتے ہیں ۔بجلی جانے کی صورت میں تو موبائل سسٹم 90فیصد جام ہو جاتا ہے ۔کیونکہ سلولر کمپنیوں نے ٹائور تو لگا رکھے ہیں لیکن ان میں بیٹریوں یا جنریٹر کا کوئی انتظام نہیں کیا ہوا ۔صارفین اے ڈی صابر،رائو ذوالفقار علی معصومی نے پی ٹی اے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔