لاہور(یواین پی)اداکارہ عروہ حسین مشہور ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹکھرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کیساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جسکی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکیلئے منع کردیا۔ حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں ۔اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔