بھارت میں 4ہزار پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کی تحقیقات جاری 

نئی دلی(این این آئی)بھارت میں چار ہزار سے زائد پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔تحقیقات کے دائر ہ کار میں بھارت کی قومی ائیر لائن  ایئر انڈیا کے پائلٹوںکو بھی لایا گیا ہے ۔ شمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے ایئر لائن واچ ڈاگ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ ایئر انڈیا ، انڈیگو اور ایم ڈی ایل آر  ایئر لائنز سے وابستہ متعدد پائلٹوں کو جعلی لائسنس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔گوا کے ہوائی اڈے پر ایک خاتون پائلٹ پرمندر کور گلاٹی کی طرف سے خطرناک طریقے سے لینڈنگ کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کیاگیا تھا۔ بعدازاں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پرمندر کورجو ٹیسٹ میں سات مرتبہ فیل ہوچکی ہیں کوجعلی لائسنس جاری کیاگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن