ملتان (سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف لیبر وونگ کے ضلعی صدرمیاں فاروق،ضلعی جنرل سیکرٹری شہریار بھٹہ نے این اے‘ پی پی کے نومنتخب صدر سید فراست شاہ،عبدالحمید انجم،جنرل سیکرٹری محمد رمضان سینئر نائب صدر محمد خالد،مظہر گجر ودیگر عہدیدران کو نوٹیفیکشن دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لیبر ونگ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ ہیں لیبر ونگ کا ہر عہدیدار اپنے مزدور وں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے کسی مل مالک،جاگیر دار،وڈیرے کو کسی غریب مزدور پر ظلم وستم کرنے کی اجاز ت نہیں مزدوروں کو لیبر ایکٹ قوانین کے مطابق مراعات دینی چاہیں یہ مزدور ہیں جو معیشت کی ترقی میں مین کردار ادا کرتے ہیں ۔تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ہانس نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے سستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں
کسی جاگیردار‘ وڈیرے کو مزدور پر ظلم کی اجازت نہیں دینگے: میاں فاروق
Apr 13, 2021