کھوڑ واٹرسپلائی سکیم پی او ایل کے حوالے کی جا رہی ہے، ملک انور 

 کھوڑ(نامہ نگار) ہم آپ کی واٹرسپلائی سکیم پی او ایل کے حوالے کررہے ہیں وہ اسے چلائیں گے بھی اور ضروری مرمت بھی کریں گے گورنمنٹ کی اونر شپ رہے گی آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گیں کوئی زمیندار رکاوٹ نہیں ڈال سکے گاپی او ایل اپنی کالونی کے علاوہ کھوڑ کمپنی اور کھوڑ شہر کو بھی پانی دے گاان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مال کرنل (ر)ملک محمد انور نے کھوڑ کمپنی میں اراضی ریکارڈسنٹرکھوڑ کے افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مجھے عوام کی مشکلات کا شدت سے احساس ہے کہ وہ پانی کی وجہ سے سخت پریشنان ہیں ہم اس کا حل نکال رہے ہیں آج بھی میری پی او ایل سے بات ہوئی ہے ہم واٹرسپلائی سکیم پی او ایل کے حوالے کررہے ہیں یادرہے کہ کھوڑ دوبڑی آبادیوں (کھوڑ کمپنی اور کھوڑ شہر)پر مشتمل ہے جن کے لیئے ایک سپلائی ناکافی ہے اس موقع پرریئس اعظم پنڈیگھیب ملک لیاقت علی،اسسٹنٹ کمشنر پنڈیگھیب حیدر عباس،ایس ڈی او بلڈنگ غلام صابر، سب انجینئر ہائی وے شاھد، ڈائریکٹر اراضی لاہور عثمان احمد، ذیشان احمدانچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کھوڑ،مرزاہا رون ڈائریکٹر لینڈ،ملک گلاب خان نیاز،غلام حبیب اورمعززین موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن