وکلا کی عدم موجودگی پرراجہ پرویز اشرف وغیرہ کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت  4مئی تک ملتوی

Apr 13, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس میں وکلا کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے جبکہ ملزمان کے وکلا پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے بغیر کاروائی سماعت 4مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں