راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے وزیر جیلخانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی طبیعت اور بڑھکوں سے سیاسی ماحول کا گہرا تعلق ہے پی ڈی ایم کی توڑ پھوڑ پر بیگم صفدر اعوان کی طبیعت خراب، حالات بہتر ہونے پر ٹھیک ہو جاتی ہے کل تک سندھ جا کر پیپلز پارٹی کے گن گانے والی بیگم صفدر اعوان کو بلاول نے چپ کروا دیاپہلے آصف زرداری اور اب بلاول زرداری نے پی ڈی ایم اور ن لیگ کو انکی اوقات یاد دلا دی اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی لانگ مارچ کی بات "اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجی" کے مترادف ہے لانگ مارچ تو کیا، پی ڈی ایم شارٹ مارچ کرنے کی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی پی ڈی ایم اب صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیان بازی کر سکتی ہے لانگ مارچ کا وعدہ، رادھا کے نو من تیل جمع کرنے کی خواہش کی طرح کبھی پورا نہیں ہو سکتافیاض الحسن چوہان وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے اور پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔